پاکستان میں مکان کی چھت گرنے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق

پاکستان کے علاقہ حویلی لکھا کے محلہ اسلام نگر میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حویلی لکھا کے محلہ اسلام نگر میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھا کے محلہ اسلام نگر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والی کمسن بچیوں میں 4 سالہ مبشرہ، 3سالہ مبرہ اور ایک سالہ فائرہ شامل ہیں جو کہ آپس میں بہنیں ہیں جب کہ زخمیوں میں عبدالواحد، شاہدہ بی بی اور فاطمہ شامل ہیں۔

News Code 1889767

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =