سدھو نےنریندرمودی کو ایک نمبر کا جھوٹا قرار دے دیا

ہندوستان میں سابق کرکٹر اورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک نمبر کا جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں سابق کرکٹر اورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک نمبر کا جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ گجرات کی سرزمین نے ایک طرف تو ہمیں مہاتما گاندھی دیا دوسری طرف مودی دیا، جو سب سے بڑا جھوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جھوٹا نمبر ون اور فیکو نمبر ون ہے، مودی غریبوں کا نہیں صرف امیروں کا وزیراعظم ہے۔سدھو کاکہنا تھا کہ 2 کروڑ کی ملازمتوں کا وعدہ کر کے مودی نے اپنے دور حکومت میں صرف 8 لاکھ ملازمتیں دیں۔ نوجوت سدھو نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مودی نے حکومت میں آنے کے بعد لوگوں کو بے روزگار کیا، معیشت تباہ کی اور بھارت میں نفرت کو پروان کو چڑھایا۔

News Code 1889766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =