قطر میں افغان مذاکرات میں خواتین نمائندوں کی شرکت کا اعلان

قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے خواتین نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔   اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے بتایا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔ ادھر کابل انتظامیہ نے بھی 150 اراکین پر مشتمل مذاکراتی وفد تشکیل دیا ہے جس میں درجنوں خواتین شامل ہیں۔

افغان امن مذاکرات کے طویل دور میں یہ پہلا موقع ہوگا جب فریقین کی جانب سے خواتین کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہو۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں خواتین کو شامل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ قطر طالبان اور امریکی نمائندے افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ روز ہی دوحہ پہنچ گئے تھے جہاں ابتدائی بات چیت بھی ہوئی تاہم باقاعدہ طور پر امن مذاکرات کے عمل کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔

News Code 1889764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =