مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں بھارتی آئی ٹی پروگرامر کو 15ویب سائٹس ہیک کرنے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پوری ہونے کے بعد اُسے ملک بدر کردیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق 33 سالہ آئی ٹی پروگرامر نے اپنے مالک کی جانب سے تنخواہ میں کٹوتی پر 15 کلائنٹس کی ویب سائٹس ہیک کرلی تھیں۔ دبئی کی عدالت نے بھارتی شہری کو ویب سائٹس ہیک کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزامات میں سزا سنائی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

دبئی میں بھارتی آئی ٹی پروگرامر کو 15ویب سائٹس ہیک کرنے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
News Code 1889759
آپ کا تبصرہ