مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کی تمام مساجد میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ بھارتی عدالت عظمیٰ میں پونہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان میاں بیوی نے درخواست دائر کی۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ بھارت میں خواتین کو تمام مساجد میں داخل ہونے اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جائے، قرآن و سنت سے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو، مکہ اور مدینے میں بھی خواتین کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے، لہذا بھارتی مساجد میں بھی خواتین کے داخلے پر پابندی کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے سبری مالا مندر کیس میں فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب کرلیا۔
آپ کا تبصرہ