مسجد اقصیٰ کے ایک حصہ میں لگي آک پر قابو پالیا گیا

مسجد اقصیٰ کے ایک حصے المصلی المروانی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے میں قابو پالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے ایک حصے المصلی المروانی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے میں قابو پالیا۔ اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ایک حصے مصلیٰ مروانی کی چھت پر واقع محافظوں کے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے آگ کے واقعہ کیم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے مسجد کو آگ لگآنے کی کوئی حماقت کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ مسجد اقصی میں آگ عین اسی وقت لگی جب فرانس کے شہر پیرس کے 800 سال قدیم نوٹر ڈیم چرچ بھی آتشزدگی کی وجہ سے خوفناک شعلوں میں گھرا ہوا تھا اور جس کے باعث قدیم چرچ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

News Code 1889752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =