نریندر مودی انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتے ہیں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اورانتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتی ہے۔  کشمیرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں نریندرمودی کی حکومت تمام محاذوں پرناکام ہو چکی ہے اس لیے بھارت عام انتخابات میں ووٹرکواپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بالا کوٹ جیسا ایک اورحملہ پاکستان پرکرسکتا ہے جب کہ اس سلسلے میں بالخصوص مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں کو مرعوب کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ووٹرزکو متوجہ کرنے کے لیے پاکستان کو نقصان پہچانے کی بات ہو یا پھر کشمیر میں جارحیت کا مظاہرہ ہو، یہ سب کچھ انتخابا ت میں کامیابی کے لیے ہی ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی بی جے پی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوچکا ہے۔ پورے بھارت میں عوام بے چین ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور معیشت خوفناک حد تک تنزلی کا شکارہے۔ بی جے پی کی کشتی ڈوب رہی ہے اسے بچانے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی ووٹوں کے لیے فرقہ ورانہ فسادات کروانے کی کوشش میں ناکام ہوئی تواس نے بالا کوٹ پرحملے کا ڈرامہ کیا ۔

News Code 1889741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =