پشاورمیں سکیورٹی اہلکاروں کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک/ آپریشن جاری

پاکستان کے صوبہ خيبر پختونخواہ کے شہر پشاورکے حیات آباد فیز 7 میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو 15 گھنٹے سے زائد گزر گئے ہیں اب تک 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خيبر پختونخواہ کے شہر پشاورکے حیات آباد فیز 7 میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن  کو 15 گھنٹے سے زائد گزر گئے ہیں اب تک 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پشاور پولیس نے گزشتہ رات انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حیات آباد میں واقع 3 منزلہ مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی، آپریشن کے دوران مکان میں موجود وہابی دہشتگردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ 5 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن میں پولیس کو سکیورٹی فورسز کی مدد بھی حاصل ہے۔ عمارت کے نیچے کے دونوں حصے کلیئر کردیے گئے ہیں اور اوپر کے حصے میں دہشت گردوں کی مزاحمت جاری ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او پشاور بھی آپریشن زون میں موجود ہیں۔ وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 دہشت گرد گھر میں موجود ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

News Code 1889739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =