اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کی تقریروں پر پابندی عائد

بھارتی الیکشن کمیشن نے مسلمان مخالف بیان دینے پر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی تقریروں پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے مسلمان مخالف بیان دینے پر اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی تقریروں پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے انتہا پسند ہندو رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادتیہ ناتھ  پر کسی بھی سیاسی اجتماع سے خطاب کرنے یا بیان جاری کرنے پر 3 دن تک کے لیے پابندی لگائی ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پابندی کا مقصد وزیر اعظم نریندرا مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس سیاست دان کو موجودہ انتخابات کے دوران بھارتی ووٹروں کو مذہبی تفریق کی بنا پر تقسیم کرنے سے روکنا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ ادتیہ ناتھ  کو ایک مراسلے کے ذریعے ان کی نفرت انگیز تقریروں پر تنبیہ بھی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک تقریر میں بھارت کے مسلمان ووٹرز کے لیے سبز وائرس کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کی مخالف جماعتیں ان سبز وائرس کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

News Code 1889738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =