مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں شام کے وزير خارجہ ولید المعلم اور شامی پارلیمنٹ کی اسپیکر حمودہ صباغ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ جواد ظریف اس سفر شامی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ شام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکی روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ ترک حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ