امریکہ میں بارشوں، طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں بارشوں، طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں بارشوں، طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جنوبی ریاستوں ٹیکساس، آرکنساس، لوزینا، میسیسپی اور جارجیا میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی جب کہ ہوا کے تیز جھکڑوں کی زد میں آکر جانی و مالی نقصان ہوا، ہلاک ہونے والوں میں 3 بچوں سمیت 8 افراد شامل ہیں جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

زیادہ تر ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ہوئیں، مشرقی ٹیکساس میں ایک درخت کار کی پچھلی نشست پر گرا جہاں بیٹھے دونوں بچے ہلاک ہوگئے جب کہ اگلی نشستوں پر بیٹھے والدین محفوظ رہے۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرقی ٹیکساس کے تاریخی مقام پرایک ثقافی میلے کے دوران بگولے نے تباہی مچا دی واقعے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ صرف مشرقی ٹیکساس میں 24 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اسی طرح ہیوسٹن کاونٹی میں بھی ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

News Code 1889732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =