مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں بھارت کو نیٹو اتحادی ممالک کے برابر درجہ دینے کے لیے بل پیش کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ بل امریکی قانون سازوں کے ایک بااثر گروپ نے ایوان نمائندگان میں پیش کیا ہے جس میں بھارت کے ساتھ امریکہ کےاسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو بھارت کو امریکہ کے نیٹو اتحادی ممالک کے برابر درجہ حاصل ہو جائے گا اور وہ امریکہ سے وہی ہتھیار اور ٹیکنالوجی حاصل کر سکے گا جو نیٹو اتحادی ممالک حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اسرائیل، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جاپان وہ ممالک ہیں جنہیں امریکہ نے نیٹو ممالک کے برابر درجہ دے رکھا ہے۔

امریکی کانگریس میں بھارت کو نیٹو اتحادی ممالک کے برابر درجہ دینے کے لیے بل پیش کر دیا گیا ہے۔
News Code 1889729
آپ کا تبصرہ