پاکستان کی وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

پاکستانی وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ ہر اجلاس میں لیتے ہیں اور وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے تاہم کسی ایک یا دو وزیر کو تبدیل کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

News Code 1889727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =