عمران خان خود نااہل اور ان کی ٹیم نالائق ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان خود نااہل اور ان کی ٹیم نالائق ہے، اور اپنے نالائق اورنااہل ہونے کاپتہ خود حکو مت کو بھی چل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان خود نااہل اور ان کی ٹیم نالائق ہے، اور اپنے نالائق اورنااہل ہونے کاپتہ خود حکو مت کو بھی چل گیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج امریکی فائننس سیکرٹری نے وزیرِ خزانہ اسد عمر سے ملنے سے انکار کیا اور حکومت کو سفارتی سطح پر ناکامی ہوئی، سفارتی سطح پر ہونے والی ناکام سے توجہ ہٹانے کے لئے وزیراطلاعات سے پریس کانفرنس کرائی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی 3 گْنا بڑھ گئی ہے، یومیہ 16 ارب قرض بڑھ رہا ہے، بجلی 25 فیصد اور گیس 150 فیصد مہنگی ہوگئی ہے، اور جب سوال کیا جائے تو اعلان وزیراعظم ہے کہ جوسوال کرے گا اس کی زبان بندی یا وہ جیل میں ڈال دیاجائے گا،  پارلیمان میں سوالوں کے جواب دینے کے ڈر سے پارلیمان کومفلوج کر دیا گیا ہے۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ خود نااہل اور ان کی پوری ٹیم نالائق ہے، اپنے نالائق اور نااہل ہونے کا پتہ خود حکو مت کو بھی چل گیا ہے، اب آئینہ توڑنے سے معاشی حالت بہترنہیں ہوگی، اور الزامات لگانے سے آپ اپنی کارکردگی پر پردہ نہیں ڈال  سکتے، عوام آپ کے جھوٹ ، ڈھونگ اور ڈرامے سمجھ گئی ہے اب آپ کوجواب دینا ہوگا۔

News Code 1889709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =