مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات فرانس کے نئے سفیر کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے واشنگٹن میں فرانسیسی سفیر کے ٹوئیٹر بیان پرشدید رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے ڈائریکٹر سید حسین سادات میدانی نے تہران میں فرانس کے نئے سفیر کو طلب کرکے واشنگٹن میں فرانسیسی سفیر کے ٹوئیٹر بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن میں فرانسیسی سفیر کا بیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی ہے۔سید حسین سادات نے کہا کہ ایران اس سلسلے میں جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔ فرانسیسی سفیر نے واشنگٹن میں فرانس کے سفیر کے ٹئیٹر پیغام سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے اعتراض کو فرانسیسی حکومت تک جلد پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں فرانس کے سفیر نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں 2025 کے بعد مشترکہ ایٹمی معاہدے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔

تہران میں تعینات فرانس کے نئے سفیر کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے واشنگٹن میں فرانسیسی سفیر کے ٹوئیٹر بیان پرشدید رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
News Code 1889707
آپ کا تبصرہ