پاکستانی بحری جہاز کا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیرنےبحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیرنےبحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان  کے مطابق  بندرگاہ آمد پر پاکستان کے نیول ، ائیر اتاشی اور رائل بحرین نیول فورسز کے نمائندگان نے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈ رائل بحرین نیول فورسز اور بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا، مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

News Code 1889706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =