بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون پرگاؤں والوں کا تشدد

بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون کو گھر سے بھاگ جانے پر گا ؤں کے افراد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک شادی شدہ خاتون کو گھر سے بھاگ جانے پر گا ؤں کے افراد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  اطلاعات کے مطابق ریاست مادھیہ پردیش میں ایک 27 سالہ عورت کو گھر سے بھاگ جانے کی سزا کے طور پر شوہر کو کندھے پر اُٹھاکےگاؤں کے چکر لگانے پر مجبور کیا گیا، اُسے تشدد کا نشانہ بنا یا اور اُن وحشی مناظرکو موبائل فون میں فلم بند کر کے ویڈیو کو واٹس ایپ کے ذریعے وائرل بھی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

خاتون پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اپنے شوہر کو کندھے پر لادے بمشکل چل رہی ہے جبکہ گاؤں کے افرادگِرد جمع ہیں اور اُس پر آوازیں کستے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک آدمی عورت کولاٹھی سے ماررہا ہے جبکہ دوسرا اُس کے آگے رقص کرتا دکھائی دے رہاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ عورت چند روز قبل اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے محبوب کے ساتھ دیوی گڑھ سے گجرات فرار ہوگئی تھی، دو دن پہلے اُس کا شوہر اور سُسرالی اُسے ڈھونڈ کر دیوی گڑھ واپس لے آئے تھے جہاں اُس کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا گیا۔

News Code 1889705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =