شمالی کوریا کی امریکہ کو سال کے آخر تک پابندیاں اٹھانے کی مہلت

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اُون نے کہا ہے کہ امریکہ کو جرات مندانہ اقدام کے لیے سال کے آخر تک کی مہلت دے رہا ہوں جس کے بعد اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماکیم جونگ اُون نے کہا ہے کہ امریکہ کو جرات مندانہ اقدام کے لیے سال کے آخر تک کی مہلت دے رہا ہوں جس کے بعد اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے۔  اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کیم جونگ اُون نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مناسب رویہ اختیار کرے تو وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے  مسائل کے حل کے حامی ہیں مگر امریکہ کے یکطرفہ مطالبات مان لینا ہمارے لیے ممکن نہیں اور امریکہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہمارے لیے ان مذاکرات میں کوئی دلچسپی برقرار نہیں رہے گی۔

News Code 1889702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =