دنیا بھر کے مختلف حصوں میں فیس بک کی سروس معطل

غیر ملکی ذرائع کے مطابق دنیا بھر کے مختلف حصوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل ہوگئی ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں، اور یورپ، امریکہ سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف حصوں میں معطل ہوگئی ہے، سروسز معطل کرنے کی وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

News Code 1889700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =