یورپی ممالک اپنے معاہدوں اوروعدوں کو پورا کرنے میں ناکام/ ایران مزید انتظار نہیں کرےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ایران ان کا مزيد انتظار نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ایران ان کا مزيد انتظار نہیں کرےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک نے بہت سے وعدے اور معاہدے کئے لیکن وہ  اپنے وعدوں اور معاہدوں پرعمل کرنے میں ناکام  ہو گئے ہیں۔ اور انھیں یہ تصور نہیں کرنا چاہیے کہ ایران ان کا مزید انتظار کرےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیں تجارتی اور اقتصادی امور کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News Code 1889698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =