قندوز میں طالبان کے حملے میں 8 افراد جاں بحق

افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں دہشت گرد تنظیم طالبان کے حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں دہشت گرد تنظیم طالبان کے حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق قندوز کے ہسپتال کے سربراہ نعیم مینگل کا کہنا تھا کہ کم ازکم 8 افراد جاں بحق ہوئے اور 62 افراد زخمی ہیں۔ قندوز میں طالبان نے 2015 میں اپنی طاقت دوبارہ حاصل کی تھی اور 2001 کے بعد پہلی مرتبہ اہم شہر میں ان کا اثر رسوخ بھی قائم ہوگیا تھا۔  واضح رہے کہ افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے بعد امریکہ اور طالبان امن عمل کے لیے براہ راست مذاکرات کررہے ہیں جس کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طویل مذاکرات ہوئے ور رواں ماہ کے آخر میں ایک مرتبہ پھر دونوں فریقین متوقع طور پر ملاقات کریں گی۔ امریکہ نے طالبان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

News Code 1889695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =