فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کا بائیسویں ہفتے بھی احتجاج جاری

فرانس کےشہرپیرس اورٹولوز میں حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ مظاہرین کا بائیسویں ہفتے بھی احتجاج جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کےشہرپیرس اورٹولوز میں حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ مظاہرین کا بائیسویں ہفتے بھی احتجاج جاری ہے۔ بعض مقامات پرجلاوگھیراوبھی کیاگیاجبکہ کئی گاڑیاں بھی جلادی گئیں۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کوڑے دانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیااور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے مظاہرین پر جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

News Code 1889688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =