پاکستان میں مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

پاکستان میں جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹھٹہ کے قریب دھابیجی اور جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان وہابی دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررکھا تھا، وہابی شر پسندوں کا مقصد مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا تھا۔بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر حیدر آباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم میں 500 گرام بارودی مواد تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا۔

ادھر پولیس نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی، کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

News Code 1889685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =