مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دو دستی بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ نائن میں ہونے والے دستی بم حملوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس سربراہ کے مطابق دستی بم حملوں میں زخمی ہونے والوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل میں دو دستی بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1889682
آپ کا تبصرہ