نیب نے فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق علیم خان کے مقدمے پر وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات کا جائزہ لینے کافیصلہ کیا گیا ہے، نیب اس بات کا جائزہ لے گا کہ یہ بیانات نیب کی تحقیقات پر اثر انداز ہونےکی کوشش تو نہیں، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا فواد چوہدری نے نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی تو نہیں کی، اگر یہ بات سامنے آئی کہ خلاف ورزی ہوئی ہے تو نیب وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتاہے۔ واضح رہے کہ  وزیراطلاعات نے ٹوئٹر بیان میں لکھا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے اور انہیں اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

News Code 1889675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =