سعودی عرب کو شدید دھچکہ/ مصرکا عربی نیٹواجلاس میں شرکت سے انکار

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ معاندانہ کوششیں مسلسل ناکام ہورہی ہیں سعودی عرب نے امریکہ کے تعاون سے ایران کے خلاف عربی نیٹو تشکیل دینے کی کوشش ناکام ہوگئی مصر نے 7 عرب ممالک کی ممکنہ سکیورٹی فورس "عرب نیٹو" میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ معاندانہ کوششیں مسلسل ناکام ہورہی ہیں سعودی عرب نے امریکہ کے تعاون سے ایران کے خلاف عربی نیٹو تشکیل دینے کی کوشش ناکام ہوگئی مصر نے 7 عرب ممالک کی ممکنہ سکیورٹی فورس "عرب نیٹو" میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصری حکومت نے 7 عرب ممالک کی فوجوں پر مشتمل عرب اتحادی فوج " عرب نیٹو " سے دوری اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ برس سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ کوشش کے بعد خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سوڈان اور مصر کی فوجوں پر مشتمل عرب نیٹو کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

لیکن اب مصر نے سعودی عرب کے عربی اتحاد سے خارج ہونے کا  فیصلہ کیا ہے  مصر نے سعودی عرب میں 14 اپریل سے ہونے والے مشرق وسطیٰ اسٹریٹیجک الائنس (میسا) کے اجلاس میں شرکت  کرنےسے بھی انکار کردیا ہے۔ مصر نے میسا کے اجلاس میں عدم شرکت اور عرب نیٹو سے علیحدگی کے فیصلے سے امریکہ اور سعودی عرب کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی دفاعی فورس نیٹو کی طرز پر عرب خلیجی ممالک کی نیٹو فورس کا قیام خطے میں ایران کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے امریکی ہدایت پر تشکیل دی جا رہی ہے تاہم مصر کے انکار سے سعودی عرب کو بہت بڑا  دھچکہ لگا ہے۔

News Code 1889655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =