پاکستان کے علاقہ چمن میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں مال روڈ فلسطین چوک پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں مال روڈ فلسطین چوک پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکہ مال روڈ فلسطین چوک پر ہوا ہے، یہاں ایک مارکیٹ بھی ہے جہاں عوام کی بڑی تعداد دھماکے کے وقت موجود تھی، جب کہ جائے وقوعہ کے قریب ایک شاہراہ سے فورسز کی گاڑی بھی گزر رہی تھی جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کا ہدف فورسز کی گاڑی ہی ہوسکتی ہے، کیوں کہ سب سے زیادہ نقصان فورسز کی گاڑی کو ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں، اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کی سبزی منڈی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 20 افراد شہید ہوگئے۔

News Code 1889653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =