مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی چینل 13 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کی امریکہ نواز ڈکٹیٹر حکومتوں نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کی کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق بعض عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات برقرار کرنے کے خواہاں ہیں۔ اسرائیلی چینل 13 کے صحافی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو خاشقجی کے قتل سے بری کیا اس نے کہا کہ نیتن یاہو کی سفارش پر امریکہ نے ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
آپ کا تبصرہ