کوئٹہ میں دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 48  افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق 8 افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے، سبزی منڈی میں دھماکا خیزمواد آلوکی بوری میں رکھا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق اورزخمی افراد ہزارگنجی کی منڈی سے سبزی اورفروٹ خریدنے آئے تھے جب کہ دھماکہ ریموٹ کے ذریعے کیا گیا یا ٹائم ڈیوائس تھی اس پر تفتیش کررہے ہیں۔ لاشوں اورزخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اورسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر آپریشن کا آغازکردیا ہے۔

News Code 1889640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =