ٹرمپ کا کِم جونگ اُن سے تیسری بار ملاقات کرنے پر غور

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن سے تیسری ملاقات اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں انسانی بنیادوں پر کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن سے تیسری ملاقات اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں انسانی بنیادوں پر کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات میں شمالی کوریا کے سربراہ سے مزید ملاقاتوں کے بارے میں بات کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں انسانی بنیادوں پر کچھ چھوٹ دینے کی بھی بات ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کو بہت اچھی طرح جان چکا ہوں وہ بہت قابل احترام ہے اور یقین ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بہت زبردست کام ہوں گے۔

News Code 1889639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =