نیوزی لینڈ کی پارلیمان نے اسلحہ رکھنے کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی

نیوزی لینڈ کی پارلیمان نے اسلحہ رکھنے کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت خودکار اور نیم خود کار اسلحے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پارلیمان نے اسلحہ رکھنے کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت خودکار اور نیم خود کار اسلحے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔ پارلیمان نیوزی لینڈ نے بھاری اور خودکار اسلحے پر پابندی سے متعلق وزیراعظم کی تجویز کردہ ترامیم کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمان میں اسلحے کے قانون میں ترمیمی بل کی حمایت میں 119 اور مخالفت میں محض ایک ووٹ ڈالا گیا۔ گورنر سے منظوری کے بعد ترمیم کو چند روز میں قانونی شکل دے دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 سے 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر سفید فام دہشت گرد نے خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1889638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =