کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیں گے، پاکستان

پاکستان کے وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے موثر میکانزم ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے موثر میکانزم ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ماضی میں ہوتا رہا اسے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کسی بیرونی دباؤ پر شروع نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو ایسا ملک بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے جس کی طرف کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تمام مذہبی مدارس، ایمبولینسز، ڈسپینسریز، ہسپتال اور دیگر منسلک اثاثہ جات اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور ان کو چلانے کے لیے فنڈز بھی جاری کردیے ہیں۔

News Code 1889637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =