عراقی فورس نے داعش کے میڈیا سینٹر سمیت متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا

عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے میں داعش کے میڈیا سینٹر سمیت متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے میں داعش کے میڈیا سینٹر سمیت متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق عراقی وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ادارے نے حمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا۔ عراقی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چار دن تک جاری رہا اور اس دوران داعش کے 15 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

News Code 1889635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =