طالبان نے ریڈکراس اور ڈبلیو ایچ او پر پابندی عائد کردی

ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی نے کہا ہے کہ طالبان نے ریڈکراس اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد انہوں نے افغانستان میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی نے کہا ہے کہ طالبان نے ریڈکراس اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد انہوں نے افغانستان میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ طالبان کے بیان کے مطابق آئی سی آر سی نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہے۔

تقریباً آدھے افغانستان کا کنٹرول رکھنے والے طالبان نے ڈبلیو ایچ او پر بھی ویکسینیشن مہم کے دوران مشتبہ نقل و حرکت کا الزام لگایا۔بیان میں کہا گیا کہ ’ان وجوہات پر طالبان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں اداروں پر ملک بھر میں پابندی عائد رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پابندی کے دوران طالبان ان اداروں کے صحت رضاکاروں کی سکیورٹی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

آئی سی آر سی کے ترجمان روبن ووڈو کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے نے افغانستان میں اپنی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔

News Code 1889634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =