سعودی عرب کے عیاش بادشاہ شاہ سلمان  نے صدر ٹرمپ کی بیوی کو تین بار بوسہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نام نہاد خادم الحرمین (عیاش بادشاہ ) شاہ سلمان کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ شاہ سلمان نے میری بیوی میلانیا ٹرمپ کو تین بار بوسہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے آر وائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نام نہاد خادم الحرمین (عیاش بادشاہ ) شاہ سلمان کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ شاہ سلمان نے میری بیوی میلانیا ٹرمپ کو تین بار بوسہ دیا۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ہفتے ایک کتاب شائع ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ رپبلکن نمائندہ گان کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ٹرمپ نے مبینہ دعویٰ کیا کہ ’ سعودی عرب میں میلانیا ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہتی تھی مگر شاہ سلمان نے زبردستی مصافحہ کے لیے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا اور پھر مجبورا میری اہلیہ کو ہاتھ ملانا پڑا‘۔کتاب میں بتایا گیا ہے کہ " امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شاہ سلمان نے میلانیا سے ہاتھ ملانے کے بعد اس کو تین بار بوسہ بھی دیا"۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان ، ولیعہد محمد بن سلمان اور آل سعود کے دیگر وہابی شہزادوں کی عیاشیاں مغربی اور یورپی ممالک میں عام ہیں۔

News Code 1889631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =