مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاسکتان کے وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی سبزی منڈی میں بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہارکیا۔ وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب صدرپاکستان عارف علوی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دھماکے قوم کے عزم کو پختہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی باقیات کا قلع قمع ضروری ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی سبزی منڈی میں بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔
News Code 1889630
آپ کا تبصرہ