اسرائیل کا خلائی مشن ناکام/ خلائی جہاز تباہ

اسرائیل کی چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی، لینڈنگ کے دوران خلائی جہاز تباہ ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی، لینڈنگ کے دوران خلائی جہاز تباہ ہو گیا۔ اسرائیلی خلائی جہاز لاکھوں کلومیٹر فاصلہ طے کرکے چار اپریل کو چاند کے مدار میں پہنچا اور اس وقت سے چاند کے گرد گردش کررہا تھا، چاند پر لینڈنگ کی تیاری کے دوران انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ چاند کی سطح پر ٹکرا گیا۔اسرائیلی مشن کنٹرول کے مطابق لینڈنگ سے پہلے جہاز کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے باعث لینڈنگ نہ ہو سکی۔

News Code 1889629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =