کوئٹہ میں بم دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ، 30 زخمی

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 2 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جب کہ 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق 8 افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے، سبزی منڈی میں دھماکہ خیزمواد آلوکی بوری میں رکھا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق اورزخمی افراد ہزارگنجی کی منڈی سے سبزی اورفروٹ خریدنے آئے تھے جب کہ دھماکہ ریموٹ کے ذریعے کیا گیا ۔لاشوں اورزخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اورسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر آپریشن کا آغازکردیا ہے۔ جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان، صدرپاکستان عارف علوی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اوروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے دہشت حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

News Code 1889628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =