برطانیہ اور یورپی یونین بریگزٹ اکتوبر تک موخر کرنے پر متفق

یورپی یونین نے برطانیہ کو بریگزٹ معاہدے کے لیے مزید 6 ماہ کی مہلت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے برطانیہ کو بریگزٹ معاہدے کے لیے مزید 6 ماہ کی مہلت  دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برطانوی دارالعلوم میں بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے حوالے سے قرارداد پیش کی تھی جس میں انہیں ایک ووٹ سے کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے بعد یورپی یونین سے بریگزٹ کے لیے مزید وقت حاصل کرنے کے لیے برطانوی وزیراعظم نے مذاکرات کیے جس میں وہ کامیاب ہوگئی ہیں۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں بریگزٹ معاہدے میں توسیع پر بات کی گئی جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے درمیان بریگزٹ معاہدے میں 31 اکتوبر تک توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے اور برطانوی حکومت کو مزید 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر سے بہتر حل نکال سکیں۔واضح رہے برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ معاہدے کو مختصر وقت کے لیے موخر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ابھی بھی یورپین یونین سے جلد از جلد نکلنا چاہیں گے۔

News Code 1889625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =