مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے شام میں ایران کی موجودگی کو قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے خلاف امریکہ کا اقدام غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا امریکی اقدام غیر قانونی اور قابل مذمت ہے شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور شامی حکومت کی مرضی کے خلاف ہے جبکہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی اور شامی حکومت کی سرکاری درخواست پر ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے شام میں ایران کی موجودگی کو قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے خلاف امریکہ کا اقدام غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔
News Code 1889624
آپ کا تبصرہ