مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے ایکواڈور کے سفارت خانے سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتاری ایکواڈور کی طرف سے جولین اسانج کی سیاسی پناہ ختم کرنے پر کی گئی جس کے بعد برطانوی پولیس نے جولین اسانج کو گرفتار کرکے سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔ ایکواڈور حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولین اسانج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے بعد سیاسی پناہ واپس لی گئی۔ واضح رہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سویڈن میں جنسی زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ہیں جب کہ وہ گزشتہ 7 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم تھے۔

برطانوی پولیس نے ایکواڈور کے سفارت خانے سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1889622
آپ کا تبصرہ