پاکستانی حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر 150 روپے تک پہنچانے کا معاہدہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نےپاکستانی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر ڈیڑھ سو روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نےپاکستانی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر ڈیڑھ سو روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ ڈالر150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سےچھپایا جا رہاہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔

News Code 1889614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =