پاکستان نے ایران کے خلاف پابندیوں کو غیر قانونی اور ناجائز قراردیدیا

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں غیر قانونی ، تبعیض آمیز اور ناجائز ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ، تبعیض آمیز اور ناجائز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں کھانے پینے کی اشیاء کی پاکستان میں کافی مانگ ہے اور دنوں ممالک باہمی تجارت میں درپیش مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ، ایران اور ترکی کے ذریعہ یورپی ممالک تک بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے، اسی طرح ایران اور ترکی بھی پاکستان کے ذریعہ چین اور ہندوستان کے ساتھ تجارت کرسکتے ہیں۔

News Code 1889612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =