کراچی سے وہابی دہشت گرد تنظیم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈبک میں موجود وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جند اللہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈبک میں موجود وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم  جند اللہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹ اور 2ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اسحاق افغانستان سے بلوچستان اور اندرونِ سندھ سے ہوتے ہوئے کراچی میں بڑی دہشت گرد کارروائی کے لیے آیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محمد اسحاق ناظم آباد پاپوش نگر کا رہائشی ہے جو 2006ء میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظيم جند الشیطان میں شامل ہوا تھا، وہ افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کر چکا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلے اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا اور 2008ء سے افغانستان میں روپوش تھا۔ واضح رہے کہ  وہابی دہشت گرد تنظیم جندالشیطان ، ایران میں بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے جندالشیطان کے دہشت گرد ایران کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیکر پاکستان فرار ہوجاتے ہیں۔

News Code 1889608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =