سوڈان میں فوجی کودتا/ عمر البشیر صدارتی عہدے سے برطرف

غیر ملکی ذرائع کے مطابق سوڈان میں فوج نےریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا چارج سنبھالنے کے بعد صدر عمر البشیر کو صدارتی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں فوج نےریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا چارج سنبھالنے کے بعد صدر عمر البشیر کو صدارتی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان میں صدرعمر البشیر کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں ،سوڈانی فوج نے اومدرمان شہر کے ریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا چارج سنبھال لیاہے  جبکہ صدارتی محل کو بھی فوج نے گھیرے میں لے لیاہے، ریڈیو سے قومی نغمے نشر کئے جارہے ہیں ،سوڈانی فوج کا ریڈیو کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عمر البشیر کو عوامی امنگوں کے مطابق عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر کی حکومت کیخلاف دسمبر سے عوامی  مظاہرے ہورہے ہیں ۔

News Code 1889604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =