بھارت میں آج سے پارلیمانی انتخابات کا آغاز

بھارت میں آج سے عام انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے، پولنگ کے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں میں 91 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں آج سے عام انتخابات کا آغاز ہوگيا ہے، پولنگ کے پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں میں 91 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی ۔ بھارت میں 29 ریاستیں اور 7 یونین علاقے ہیں، بھارت بھر میں ووٹروں کی کل تعداد 90 کروڑ ہے جن کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی۔ بھارت کی 17 ویں پارلیمان منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ 7 مراحل میں ہوگی، پولنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو شروع ہوگی۔ اگرچہ کئی ریاستوں میں پولنگ کا عمل ایک سے زیادہ مراحل میں مکمل ہو گا لیکن 8 ریاستیں ایسی ہیں جہاں 11 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں پولنگ مکمل کی جائے گی، ان میں اُترآکھنڈ، سکّم، ارونا چل پردیش، ناگا لینڈ، میزو رام، میگھالیہ، تلنگانا اور آندھرا پردیش شامل ہیں۔

News Code 1889603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha