بنکاک کے تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک

بنکاک کے تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنکاک کے تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ متعدد لوگوں نے عمارت سے کود کر اپنی جان بچائی۔اطلاعات کے مطابق آگ بنکاک کے مشہور تجارتی مرکز سینٹرل ورلڈ کمپلیکس میں لگی، آگ 56 منزلہ عمارت کی آٹھویں منزل پر لگی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا۔گورنر بنکاک کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک عمارت کو بند کر دیا گیا ہے۔

News Code 1889602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =