ٹرمپ کے احمقانہ اورغیر منطقی اقدامات سے دنیا میں امریکی مفادات خطرے میں پڑ گئے

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک مقالے میں تحریر کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرکے دنیا میں امریکی مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ڈیویڈ ایگناٹیوس نے اپنے ایک مقالہ میں تحریر کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرکے دنیا میں امریکی مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے لئے مذاکرات کی راہ کو بند کرنے کے منفی نتائج برآمد ہوں گے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں کا دباؤ صرف ایرانی عوام پر پڑے گا جبکہ امریکہ کے اس اقدام سے صرف اسمگلروں کو فائدہ پہنچےگا۔

واشنگٹن پوسٹ کے تجزيہ نگار کے مطابق امریکی صدر  کے احمقانہ اور غیر منطقی اقدام سے ایرانی سپاہ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی اور امریکہ کے لئے عالمی سطح پر مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائےگا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر نے مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی موجودگی کو بھی خطرے میں ڈالدیا ہے عراق میں 5000 امریکی فوجی موجود ہیں جو عراقی فوجیوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کو ایران کے حامی ملیشیا کی جانب سے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا عراقی پارلیمنٹ ایسا قانون منظور کرسکتی ہے جس میں عراقی فوجیوں کی امریکی فوجیوں کے توسط تربیت کو ممنوع قراردیا جاسکتا ہے۔

News Code 1889600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =