پاکستان کا  طیارہ امدادی سامان لیکر اہواز پہنچ گیا

پاکستان کا پہلا طیارہ ایران کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لیکر صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کا پہلا طیارہ ایران کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لیکر صوبہ خوزستان کے صدر مقام  اہواز پہنچ گیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان کا پہلا سی ون 30  طیارہ امدادی سامان لے کر ایران کے شہر اہواز پہنچ گیا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ادھر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود، سیلاب زدگان کیلئے بھجوانے گئے اس امدادی سامان کو ایرانی حکام کے حوالے کر رہی ہیں، اس امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے جس میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے جب کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے، مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل ایران روانہ ہو گا۔

News Code 1889589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =