افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رات گئے صوبہ قندھار میں افغان فوج کی سرحدی چوکی پر طالبان کے حملے میں 20 فوجی ہلاک اور 8 لاپتہ ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ لاپتہ فوجیوں کو طالبان اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ قندھار پولیس کے سکریٹری قاسم آزاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں 17 طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

News Code 1889588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =